مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 11افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب ٹرک اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 9 خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 11افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878689
آپ کا تبصرہ